1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

آمادۂ نمو جو ترے رنگ ہو گئے

'اصلاح سخن' میں موضوعات آغاز کردہ از سید فاضل اشرفی میسوری, ‏اگست 26, 2017۔

  1. سید فاضل اشرفی میسوری

    سید فاضل اشرفی میسوری New Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    2
    نعت

    آمادۂ نمو جو ترے رنگ ہو گئے
    جتنے بھی دیدہ ور تھے سبھی دنگ ہوگئے

    مجھ پر بھی اک نگاہِ کرم سیدِ عرب
    عرصے مری حیات کے اب تنگ ہوگئے

    کر کے ثنائے سرورِ کون و مکان ہم
    حسان کی نوا سے ہم آہنگ ہو گئے

    ترتیب دیجئے انہیں اے وجہِ کن فکاں
    اجزا ہمارے عشق کے بے ڈھنگ ہو گئے

    جذبِ بلال و خالد انہیں کیا ملے کہ جو
    گرویدۂ ترقئ افرنگ ہو گئے

    جب بھی درور سرورِ کونین پر پڑھا
    فاضل ملائکہ بھی مرے سنگ ہوگئے

    از: فاضل میسوری
    • زبردست زبردست x 1