1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

تنقیدی مشاعرہ از ابو المیزاب اویس

'مذاکرہ بعنوان "غزل جب باوضو ہوجائے"' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہ بابا, ‏ستمبر 11, 2016۔

  1. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن انتظامیہ

    پیغامات:
    689
    ابو المیزاب اویس

    ترے عشق و اطاعت سے مُنوّر ذات ہوتی ہے
    سعید ہر ایک دن، مسعود ہر اِک رات ہوتی ہے

    صفائی دل کی کرتے ہیں نبی کی یاد کے آنسو
    مقدّر رقص کرتا ہے جو یہ برسات ہوتی ہے

    تخیل پاک ہو جائے ارادہ نیک ہو جائے
    غزل جب باوضو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    کبھی کشتِ دل و جاں پر برستی نوری بارش سے
    غزل جب باوضو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    کبھی حسّان کے نقشِ قدم کو ڈھونڈتے پھرتے
    غزل جب باوضو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    کبھی احمد رضا خاں کے روحانی فیض و برکت سے
    غزل جب باوضو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    کبھی اقبال، جامی، قدسی و کافی کی نسبت سے
    غزل جب باوضو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    سبھی الفاظ احرامِ محبت پہن لیتے ہیں
    غزل جب باوضو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    نبی کے عشق سے سرشار دل کے خونِ اطہر سے
    غزل جب باوضو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    کسی شاعر کے پاکیزہ تخیل کی کرامت سے
    غزل جب باوضو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    قرینے سے، عقیدت سے ،سلیقے سے، محبت سے
    غزل جب باوضو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    غزل ہوتی ہے جب چاہت بدل جاتی ہے لفظوں میں
    غزل جب باوضو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    غزل ہوتی ہے جب دل وجد میں ہوتا ہے الفت سے
    غزل جب باوضو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • زبردست زبردست x 1
  2. ابوالمیزاب اویس

    ابوالمیزاب اویس ــــ:ناظمِ فروغ نعت:ــــ رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    818
    جزاک اللہ
    • دوستانہ دوستانہ x 2