1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

تنقیدی مشاعرہ از احمد علی برقی اعظمی

'مذاکرہ بعنوان "غزل جب باوضو ہوجائے"' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہ بابا, ‏ستمبر 11, 2016۔

  1. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن انتظامیہ

    پیغامات:
    689

    زباں جب مشکبو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے
    ’’ غزل جب باوضو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے‘‘

    فروغِ نعت اک مومن کا اخلاقی فریضہ ہے
    جب اس میں محو تو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    جو تصویرِ تصور ذہن میں ہے تیرے آقا کی
    اگر وہ روبرو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    رہے پیشِ نظر سیرت ہمیشہ سرورِ دیں کی
    اگر یہ تیری خو ہوجائے تیری نعت ہوتی ہے

    طہارت لفظ کی مدِ نظر تیرے رہے برقی
    جو تیری آبرو ہوجائے تیری نعت ہوتی ہے