1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

تنقیدی مشاعرہ از جاوید جاذب

'مذاکرہ بعنوان "غزل جب باوضو ہوجائے"' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہ بابا, ‏ستمبر 11, 2016۔

  1. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن انتظامیہ

    پیغامات:
    689

    قلم جب گفتگو فرمائے ان کی نعت ہوتی ہے
    سخن جب اشک برسائے انہی کی بات ہوتی ہے

    سکوتِ شب میں جب تیرا تصور ڈھانپ لیتا ہے
    مرے دل کے فلک پر نور کی برسات ہوتی ہے

    مرے الفاظ اشکوں کا وضو کر کے سنورتے ہیں
    عطا ہوتا ہے پھر جو کچھ، وہ اک سوغات ہوتی ہے

    حقیقت میں درِ خیر الوریٰ سے خیر پاتا ہوں
    مرا دل بولتا ہے تو نبی کی نعت ہوتی ہے

    مری آزردگی جب بے بسی میں ڈوبنا چاہے
    دریدہ دل میں پھر محسوس تیری ذات ہوتی ہے

    نہ یوسف ہے نہ اب یعقوب جیسا پیار باقی ہے
    زلیخا کے جنوں کی بس فقط اک بات ہوتی ہے

    وصالِ حسن کی خواہش میں صحرا ہو گیا جاذب
    ابلتے آنسوئوں کی اک عجب بارات ہوتی ہے