1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

تنقیدی مشاعرہ از منیر سلطان

'مذاکرہ بعنوان "غزل جب باوضو ہوجائے"' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہ بابا, ‏ستمبر 11, 2016۔

  1. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن انتظامیہ

    پیغامات:
    689
    سلطان منیر رضوی

    تخیل خوبرو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے
    تمنا روبرو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    پاکیزہ گفتگو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے
    جو پوری آرزو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    جو موضوع تو ہی تو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے
    محبت میں نمو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    تمہارا ذکر ہی سر، تال اور لے سے مزین ہے
    دہن جب خوش گلو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    میں لے کے آتا ہوں لفظوں سے خالی اپنا پیمانہ
    لبالب جب سبو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    تمہاری شان ارفع سن کے اے اللہ کے بھیجے
    ترا منکر عدو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    مری سوچ اور میری فکر صحرا میں بھٹکتی ہے
    اگر وہ قبلہ رو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    تمہاری یاد میں رونا سعادت ہے بڑی لیکن
    جو چشمِ نم لہو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    یہی ہے یا نبی سلطان کے نزدیک اک نسخہ
    جو دل لا تقنطو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2