1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

تنقیدی مشاعرہ از نسرین سید

'مذاکرہ بعنوان "غزل جب باوضو ہوجائے"' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہ بابا, ‏ستمبر 11, 2016۔

  1. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن انتظامیہ

    پیغامات:
    689

    مدینہ ، روبرو ہو جائے، تیری نعت ہوتی ہے
    جو زخمِ دل رفو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    دلِ تشنہ کو رحمت جب تری سیراب کر دے، جب
    یہ دل موجِ نمو ہو جائے ، تیری نعت ہوتی ہے

    تصور کو ترے ، پاکیزہ لفظوں سے سجاتی ہوں
    سخن جب با وضو ہو جائے ، تیری نعت ہوتی ہے

    نمازیں کب مکمل ہیں ، نہ بھیجوں گر درود آقاؐ
    یہ دل، جب قبلہ رُو ہو جائے ، تیری نعت ہوتی ہے

    دعائے دید ہے کاسہ ، ،سُبو ، دیدار ہے تیرا
    یہ کاسہ جب سُبو ہو جائے ، تیری دید ہوتی ہے

    تری الفت میں آنکھوں سے جھڑی لگ جائے، رقت سے
    یہ دل جب آب جُو ہو جائے ، تیری نعت ہوتی ہے

    سلیقہ نعت کہنے کا ، خدا سے مانگتی ہوں میں
    دعا جب سُرخ رُو ہو جائے ، تیری نعت ہوتی ہے

    کرم اس پر عنائت اس قدر ہے، جب بھی دل میرا
    سراپا آرزو ہو جائے ، تیری نعت ہوتی ہے

    تری مدحت ہی بس نسرین کو تعویزِ رحمت ہے
    یہ جب زیبِ گُلو ہو جائے، تیری نعت ہوتی ہے
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2