1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب اہلبیت افتخار حیدر :برائے امن و سکون و قرار مولا حسن

'مناقب اہل بیت' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہ بابا, ‏جون 15, 2017۔

  1. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن انتظامیہ

    پیغامات:
    683
    برائے امن و سکون و قرار مولا حسن ؑ
    تجھے پکاریں یمین و یسار .مولا حسنؑ

    دلیلِ عظمت و صد افتخار مولا حسنؑ
    مجھے غلاموں میں کر لیں شمار مولا حسنؑ

    گلِ مراد رسولِ خدا کے گلشن کا
    علی کے باغ کی پہلی بہار مولا حسنؑ

    یہ تیرا نام حسن ، حُسن کو ضیا بخشے
    ترا وجود جوازِ بہار مولا حسنؑ

    عطا ہو قاسمِ نوشاہ کے تصدق سے
    عطقا ہو زیست کو کچھ اعتبار مولا حسنؑ

    ترا مزاجِ شرافت پیمبروں کی مثال
    ہے تیرے خلق پہ خالق نثار مولا حسنؑ

    علی و فاطمہ زہرا کے گھر کی پہلی خوشی
    نبی کے دوش کے پہلے سوار مولا حسنؑ

    یہ مشورہ ہے جہاں کو برائے امن و سکوں
    تمھارے نام کا کھینچے حصار مولا حسنؑ

    امیرِ شام کی شاہی کا سارا زعم و غرور
    ہے تیرے سامنے گردو غبار مولا حسنؑ

    مداوا کون کرے بے قراریء جاں کا
    دکھاوں کس کو دلِ داغدار مولا حسنؑ

    وہ جس کی تربتِ پر نور بے چراغ ہے آج
    وطن میں رہ کے غریب الدیار مولا حسنؑ

    افتخار حیدر