1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب اہلبیت افتخار حیدر : تری جراءت سے دشمن بھی کہاں انکار کرتا ہے

'مناقب اہل بیت' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہ بابا, ‏جون 15, 2017۔

  1. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن انتظامیہ

    پیغامات:
    667
    '' علی کا تذکرہ انسان کو بیدار کرتا ہے ''
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تری جراءت سے دشمن بھی کہاں انکار کرتا ہے
    تو ٹھوکر مار کر قاتل کو خود بیدار کرتا ہے

    کبھی سجدے میں جاکر عجز کا اظہار کرتا ہے
    کبھی منبر پہ آکر منکشف اسرار کرتا ہے

    ابوطالب کا بیٹا تول کر یوں وار کرتا ہے
    عدو کو ایک سے دو اور دو سے چار کرتا ہے

    علی ہے جس کی نظریں دور تک دشمن میں جاتی ہیں
    علی ہے جو نسب پہچان کر فی النار کرتا ہے

    اسے معلوم ہے اک کربلا تیار کرنی ہے
    وہ خود صفین میں عباس کو تیار کرتا ہے

    زمانہ گودیاں بھرتا ہے حیدر کے وسیلے سے
    علی سوکھے ہوئے اشجار کو پھلدار کرتا ہے

    اک ایسا اسم ۔ اعظم مرتضیٰ کا نامِ نامی ہے
    جو ہر مشکل میں دل کی دھڑکنیں ہموار کرتا ہے

    لقب ہے بوتراب اس کا مگر یہ شان تو دیکھو
    زمیں پربیٹھ کر باتیں فلک آثار کرتا ہے

    علی اک نام ہے ،اور نام بھی رب ۔ دوعالم کا
    علی اک ذکر ہے جو سب کا بیڑا پار کرتا ہے