1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب اہلبیت افتخار حیدر: سمجھے گا کیا زمانہ ترا مرتبہ علیؑ

'مناقب اہل بیت' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہ بابا, ‏جون 15, 2017۔

  1. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن انتظامیہ

    پیغامات:
    683
    سمجھے گا کیا زمانہ ترا مرتبہ علیؑ
    دوشِ رسول پر ہے ترا نقش ِپا علی

    لگتا ہے ہم شبیہِ رسولِ خدا علی
    وه بستر ِ رسول پہ سویا ہوا علی

    عرش ِعلٰی سے اترا تھا کعبے میں ایک روز
    مسجد سے چل دیا ُسوۓعرش ِعلٰی علی

    سوچا بہت مگر یه معمہ نہ حل ہوا
    ادراک کی حدوں سے رہا ماورا علی

    طوفان راستے سے ہی واپس پلٹ گۓ
    ماں نے جو ایک اسم سکھایا تھا یا علی

    یه افتخار فضل ِعلی العظیم ہے
    منزل مری علی ہے مرا راستہ علی

    افتخار حیدر