1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت اپنے گیسو کا سودا مجھے دیجیے۔۔خان اخترندیمؔ نقشبندی

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏ستمبر 5, 2017۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,060
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    اپنے گیسو کا سودا مجھے دیجیے
    اپنی رحمت کا سایہ مجھے دیجیے

    بھیک جس میں پڑے آپ کے پیار کی
    یا نبیﷺ ! ایسا کاسہ مجھے دیجیے

    گرچہ زردار ہوں پھر بھی نادار ہوں
    اے سخی ! خاکِ طیبہ مجھے دیجیے

    ہے بصیرت سے خالی بصیرت مری
    چشمِ بینا کا نسخہ مجھے دیجیے

    کربلا میں شہادت ملی ہے جنھیں
    اُن نواسوں کا صدقہ مجھے دیجیے

    آپ آقاﷺ مرے ، میں غلام آپﷺ کا
    آپﷺ سے کیا کہوں کیا مجھے دیجیے

    بس یہی کہہ رہا ہے ندیمِؔ حزیں
    اپنے دَر کی تمنا مجھے دیجیے
    -------
    خان اخترندیمؔ نقشبندی
    مجموعہ نعت ("ساقئی کوثر")
    صفحہ نمبر۔180
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,060
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    کربلا میں شہادت ملی ہے جنھیں
    اُن نواسوں کا صدقہ مجھے دیجیے
    • زبردست زبردست x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,060
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    بس یہی کہہ رہا ہے ندیمِؔ حزیں
    اپنے دَر کی تمنا مجھے دیجیے
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
: