1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

تضمین اے شہنشاہ مدینہ الصلوۃ والسلام ۔ کلام:مولانا جمیل الرحمٰن قادری ( تضمین نگار:محبوب گوہؔر اسلام پوری)

'انتخابِ تضمینات' میں موضوعات آغاز کردہ از ابوالمیزاب اویس, ‏دسمبر 6, 2018۔

  1. ابوالمیزاب اویس

    ابوالمیزاب اویس ــــ:ناظمِ فروغ نعت:ــــ رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    829


    اے رسول مجتبی خیر البشر، خیر الانام
    آپ کو رب نے بنایا سارے نبیوں کا امام
    گونجتی ہےسارے عالم میں صدا یہ صبح وشام
    اے شہنشاہ مدینہ الصلوۃ والسلام
    زینت عرس معلی الصلوۃ والسلام


    جلوہ فرما آمنہ کے گھر میں جب آقا ہوئے
    خوش بہت ہی سن کے عبدالمطلب دادا ہوئے
    مہرباں امت پہ کتنے سید والا ہوئے
    رب ھبلی امتی کہتے ہوئے پیدا ہوئے
    حق نے فرمایا کہ بخشا،الصلوۃ والسلام


    رب تعالی بھیجتا ہے شاہ بطحا پر درود
    عرش اعظم کے مکیں، اسرا کے دولہا پر دورد
    لازمی سمجھو حبیب رب کعبہ پر دورود
    مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر درود
    ہے فرشتوں کا وظیفہ الصلوۃ والسلام


    ڈالیوں سے نعت سرور گنگنائیں بلبلیں
    مرحبا صل علی کے گیت گائیں بلبلیں
    آمد سرکار کے نغمے سنائیں بلبلیں
    غنچے چٹکے پھول مہکے چہچہائیں بلبلیں
    گل کھلا باغ احد کا الصلوۃ والسلام


    تھی تڑپ دیدار پیغمبر کی مہرو ماہ میں
    کہکشاں مکے میں اتری روشنی کی چاہ میں
    ہے تجلی نور رب کی خوب روئے شاہ میں
    سر جھکا کر باادب عشق رسول اللہ میں
    کہ رہا تھا ہر ستارہ الصلوۃ والسلام


    خالق ارض و سما سے دم بدم ڈرنے کے بعد
    گوؔہر اپنے شاہ کی طاعت کا دم بھرنے کے بعد
    کہ گیا عاشق شہ دیں سے وفا کرنے کے بعد
    میں وہ سنی ہوں جمؔیل قادری مرنے کے بعد
    میرا لاشہ بھی کہے گا الصلوۃ والسلام



    کلام: مداح الحبیب صوفی مولانا جمیؔل الرحمٰن قادری رضوی
    تضمین نگار: محبوب گوؔہر اسلام پوری