1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

اے مدینے جانے والو مجھے چھوڑ کر نہ جانا

'اصلاح سخن' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد منظر مصطفٰی ناز, ‏اگست 17, 2017۔

?

مناسب نظر ثانی فرمادیجییے

رائے شماری ختم ہوگئی ‏اگست 24, 2017۔
  1. سب کو ہے

    0 ووٹ
    0.0%
  2. مگر براے اصلاح

    0 ووٹ
    0.0%
ایک سے زائد ووٹ ڈالے جا سکتے ہیں
  1. محمد منظر مصطفٰی ناز

    محمد منظر مصطفٰی ناز New Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1
    نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
    اے مدینے جانے والو مجھے چھوڑ کر نہ جانا
    مری آنکھوں کو دکھادو شہ دیں کا آستانہ
    اک رنج و غم کا مارا فرقت میں جل رہا ہے
    سرکار دوجہاں کو پیغام یہ سنانا
    ہے زمین پاک طیبہ عرش بریں سے بڑھ کر
    ہے ادب کا تقاضا پیروں کے بل نہ جانا
    زہے بخت ہو میسر تمہیں دید سبز گنبد
    تو زباں ہو تمہارے صل علی ترانا
    دیدار ارض طیبہ قسمت میں گر نہیں ہے
    تو صبا تو خاک طیبہ مجھے کبھی سنگھانا
    سرکار کیسے آؤں نہ ہے زر نہ بال و پر ہیں
    مگر آپ چاہیں تو ہو مرا مدینے آنا
    تمہیں حاجیوں میسر نہ ہوں گر وہاں کی کلیاں
    صحرائے مصطفٰی سے کچھ خار ہی لے آنا
    مرے چارہ گر مری بس یہی تم سے التجا ہے
    رخ زیبا اپنا مجھکو دم آخری دکھانا
    کیوں ناز اہل دنیا سے دل لگا رہے ہو
    محبوب رب اکبر سے اپنا دل لگانا