1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

حمد رب جلیل بس وہ اللہ کے سوالی ہیں بلال رشید

'حمد رب جلیل' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏اپریل 11, 2018۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    345
    جو بھی حیدر ترے موالی ہیں
    بس وہ اللہ کے سوالی ہیں
    ورد اسم صمد کا کرتے ہیں
    اس لیے ہی تو ہم جلالی ہیں
    یا احد کا جو ذکر کرتے ہیں
    اصل میں لوگ وہ بلالی ہیں
    دل میں اسم حلیم کی ہے ضیا
    اس لیے ہم بھی کچھ جمالی ہیں
    نور توحید گر نہیں دل میں
    خواب جنت کے پھر خیالی ہیں
    حمد تو انبیا کی سنت ہے
    ان کی ہم کرتے بس نکالی ہیں
    حمد معبود کی سمجھ کے لیے
    خطبے سرکار کے مثالی ہیں
    رب کی رحمت کا آسرہ ہے بلال
    ہاتھ ورنہ عمل سے خالی ہیں
    بلال رشید
: maula ali