1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت بہارِ اوّلیں کی آمدِ خوش کُن مبارک ہو (نوشین فاطمہ)

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد شاہد الرحمٰن, ‏نومبر 14, 2018۔

  1. محمد شاہد الرحمٰن

    محمد شاہد الرحمٰن آبروئے ماز نامِ مصطفےٰ است رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    231
    بہارِ اوّلیں کی آمدِ خوش کُن مبارک ہو
    مرے ہم عشق اور ہم راز ! دل سے سُن مبارک ہو

    کسی دھڑکن کا کوئی بھی محرّک تھا نہ ہی ترتیب
    بنامِ مصطفٰیؐ چھڑنے لگی اک دُھن ، مبارک ہو

    تمھارے پاس کیسی وجہ ہے نا فخر کرنے کو !!
    خدا کی ناز پروردہ صدائے کُن ! مبارک ہو

    محبت والوں کی سنگت میں دو گھڑیاں گزاری ہیں
    اسی صدقے ملا ہے مدح کا یہ گُن ، مبارک ہو

    تو اک مدت سے خواہاں دید کا تھا اے دلِ نوشینؔ!
    لے چُن بارانِ رحمت ، قطرہ قطرہ چُن ، مبارک ہو

    (نوشین فاطمہ عبدالحق)
    ملتان
    Last edited: ‏نومبر 14, 2018