1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت بے مثل ہیں تاریخ میں اپنا ہے عقیدہ، اوصافِ حمیدہ (آصفؔ اکبر)

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد شاہد الرحمٰن, ‏جولائی 16, 2017 at 9:52 AM۔

  1. محمد شاہد الرحمٰن

    محمد شاہد الرحمٰن آبروئے ماز نامِ مصطفےٰ است رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    220
    بے مثل ہیں تاریخ میں اپنا ہے عقیدہ ، اوصافِ حمیدہ
    پھر کیوں نہ بنیں موجبِ تحریرِ قصیدہ ، اوصافِ حمیدہ

    سرکارؐ کے اخلاق کی توصیف کی عادت ، ہے ایک سعادت
    کیوں ورد نہ پیہم کریں انفاسِ سعیدہ ، اوصافِ حمیدہ

    دنیامیں ہیں بس پیروئ خلق کے لائق ، ہر ایک پہ فائق
    دکھلاتا ہےبیّن ہمیں عالم کا جریدہ ، اوصافِ حمیدہ

    جس قوم میں موجود تھے سچ جاننے والے ، حق ماننے والے
    اس قوم میں کثرت سے رہے نطق رسیدہ ، اوصافِ حمیدہ

    ہر دور میں انسان کو دکھلاتے ہیں رستہ ، اطوارِ خجستہ
    ہر عہد میں سالک کے ہیں نورِ دل و دیدہ ، اوصافِ حمیدہ

    الفاظ و خیالات و مناصب میں سجالو ، آنکھوں میں بسا لو
    گلہائے معطّر ہیں جو آفاق میں چیدہ ، اوصافِ حمیدہ

    صد شکر کہ اس خُلقِ دل آویز کے آصفؔ ، تم بھی ہوئے واصف
    ہاں لب پہ تمہارے بھی ہے اوصافِ حمیدہ ، اوصافِ حمیدہ


    سیّد آصف اکبر
    اپریل 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    Last edited: ‏جولائی 18, 2017 at 11:05 AM