1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

حمد رب جلیل تعریفیں رب کی بلال رشید

'حمد رب جلیل' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏اپریل 10, 2018۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    345
    Bilal Rasheed
    27 mins ·
    ·

    رب ارض و سما کی تعریفیں
    کیجیے کبریا کی تعریفیں
    کب ہیں ممکن کسی بھی انساں سے
    مالک دوسرا کی تعریفیں
    انبیا ہوں امام ہوں کہ ولی
    سب نے کی ہیں خدا کی تعریفیں
    حکم نافذ ازل سے ہے جس کا
    کر اسی بادشہ کی تعریفیں
    ہم رضائے خدا کی خاطر ہی
    کرتے ہیں مصطفی کی تعریفیں
    اس نے مومن بنایا ہے مجھ کو
    کیسے ہوں اس عطا کی تعریفیں
    ہم سے فانی کریں تو کیسے کریں
    کامل و لافنا کی تعریفیں
    اس نے قرآں میں خود سکھائیں ہیں
    اپنے لطف و عطا کی تعریفیں
    بعد از حمد کر بلال حزیں
    رب کے سب انبیا کی تعریفیں



    Like
    Like
    Love
    Haha
    Wow
    Sad
    Angry

    CommentShare

    5Fai
: maula ali