1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

حمد رب جلیل توحیدِ خدا کا ہے نغمہ اللہُ احد اللہُ احد بلال رشید

'حمد رب جلیل' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏جون 19, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    297
    توحیدِ خدا کا ہے نغمہ اللہُ احد اللہُ احد
    کہتے ھیں مسلماں صبح و مسا اللہُ احد اللہُ احد
    ظاھر بھی وہی باطن بھی وہی مخلوق کا اک ضامن بھی وہی
    ہر آن اُسی کا ہے جلوہ اللہُ احد اللہُ احد

    خالق ہے وہ مخلوق ہیں ہم رازق ہے وہ مرزوق ہیں ہم
    واجب ہے اسی کی حمد و ثناء، اللہ احد اللہ احد

    ہم عابد ہیں معبود ہےوہ ہم ساجد ہیں مسجود ہے وہ
    آتی ہے ہر دم دل سے دعا اللہ احد اللہ احد

    جلوے فطرت کے جب دیکھوں یا ذات پہ اس کی کچھ سوچوں
    آتی ہے یکدم لب پہ صدا اللہ احد اللہ احد

    بخشا اس نے ایمان ہمیں پھر اس نے دیا قرآن ہمیں
    ہے کتنی بڑی یہ اس کی عطا اللہ احد اللہ احد
    آدم سے محمد تک سب کا پیغام یہی تھا دنیا میں
    معبود ہے سب کا ایک خدا اللہ احد اللہ احد
    جب تک میں بلال رہوں ذندہ توحید کا کرتا رہوں چرچا
    هو لب پہ مرے یہ ورد سدا اللہ احد اللہ احد