1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت جھولی میں عقیدت کے گہر مانگ رہے ہیں ۔۔خان اخترندیمؔ نقشبندی

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏اکتوبر 2, 2017۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,060
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    جھولی میں عقیدت کے گہر مانگ رہے ہیں
    سائل ہیں عنایت کی نظر مانگ رہے ہیں


    بس ایک دعا شام و سحر مانگ رہے ہیں
    آقاﷺ سے مدینے کا سفر مانگ رہے ہیں


    جس شہرمیں دربار ہے سخیوں کے سخی کا
    منگتے بھی اُسی شہر میں گھر مانگ رہے ہیں


    ہم گلشنِ ہستی کے خزاں دیدہ شجر میں
    سرکارﷺ کی الفت کا ثمر مانگ رہے ہیں


    سرکارِ ددعالمﷺ سے جو مانگو وہ ملے گا
    ہم حُسنِ نظر، کیفِ نظر مانگ رہے ہیں


    داتا ہیں وہ کرتے ہیں بہر حال عنایت
    کب ہم کو سلیقہ ہے مگر مانگ رہے ہیں


    اُس دَر سے ندیمؔ آپ بھی لیں نور کی خیرات
    جس دَر سے ضیا شمس و قمر مانگ رہے ہیں
    -------
    خان اخترندیمؔ نقشبندی
    مجموعہ نعت ("ساقئی کوثر")
    صفحہ نمبر۔126
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
: