1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب اولیا حسرت موہانی : خواجۂ اجمیر

'مناقب اولیا' میں موضوعات آغاز کردہ از مشاہد رضوی, ‏مئی 14, 2017۔

  1. مشاہد رضوی

    مشاہد رضوی نعت میری آبرو رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    435
    خواجۂ اجمیر
    بہ مقام : اجمیر معلیٰ ، بہ تاریخ: 8 رجب المرجب 1330ھ ، بہ موقع عرس شریف


    ترے غم سے مدد جب دل نے چاہی
    مٹی سب ظلمتِ عصیاں کی سیاہی

    ہوئی ہے رہنماے منزلِ حق
    جنونِ شوق کی گُم کردہ راہی

    ترے مستوں کی اے سلطانِ مستاں
    گنہ گاری ہے عینِ بے گناہی

    متاعِ عقل ہے مشتاقِ غارت
    اِدھر بھی ایک ایماے تباہی

    غلامِ خواجۂ اجمیر حسرت
    بجا ہے گر کریں دعواے شاہی
    ٭٭٭​
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. محمد شاہد الرحمٰن

    محمد شاہد الرحمٰن آبروئے ماز نامِ مصطفےٰ است رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    231
    ماشاءاللہ ۔۔۔ بہت خوب ۔۔ جزاکم اللہ
    • دوستانہ دوستانہ x 1
  3. مشاہد رضوی

    مشاہد رضوی نعت میری آبرو رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    435
    آمین ! جزاک اللہ