1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت خوش بخت ہیں ملا جنہیں طیبہ کا راستہ ۔ محمد عمران شریف

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏دسمبر 3, 2018۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,112
    خوش بخت ہیں ملا جنہیں طیبہ کا راستہ
    یعنی درود پڑھتا محبت کا قافلہ

    کافی ہے مجھکو آپ سے نسبت کی روشنی
    کافی ہے میرے واسطے طیبہ کا راستہ

    ہر سال ان کے روضے پہ جاؤں تمام عمر
    اے کاش رک نہ پائے عقیدت کا سلسلہ

    طیبہ کا عکس آنکھ میں ٹھہرے پھر اس کے بعد
    عشقِ حضور سے ہے سنورتا ہر آئنہ

    کچھ ایسی مجھ کو آپ کے روضے سے لو لگی
    دنیا کی رونقوں سے رہا کچھ نہ واسطہ

    سرکار پیاس ختم ہو زم زم سے اور پھر
    چکھ لے مری زبان کجھوروں کا ذائقہ

    عمران جب بھی کوئی ہے مشکل پڑی مجھے
    میری زباں درود سے کرتی ہے رابطہ
    ----