1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

حمد رب جلیل خٖالق اکبر کی وحدت قل ھو اللہ احد بلال رشید

'حمد رب جلیل' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏اپریل 26, 2018۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    350
    خٖالق اکبر کی وحدت قل ھو اللہ احد
    ہے دل مومن کی دولت قل ھو اللہ احد

    جگمتاتا ہے قلم توحید کے انوار سے
    جب بھی لکھتا ہوں یہ آیت قل ھو اللہ احد
    خالق کون و مکاں تنہا ہے اپنی ذات میں
    دیتا ہے اس کی شہادت قل ھو اللہ احد
    اس کو ہی کرنے بیاں آتے رہے سب انبیا
    ہے یہی ولیوں کی دعوت قل ھو اللہ احد
    اس کا پڑھنا بھی عبادت اس کو سننا بھی ثواب
    ہے خدا کی ایسی نعمت قل ھو اللہ احد
    سب مسلمانان عالم کیف و مستی میں بلال
    روز کرتے ہیں تلاوت قل ھو اللہ احد