1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت درِ خیرالوریٰ ہے اور میں ہوں۔۔خان اخترندیمؔ نقشبندی

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏ستمبر 21, 2017۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,060
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    درِ خیرالوریٰ ہے اور میں ہوں
    تمنا ہے دُعا ہے اور میں ہوں

    دیارِ مصطفیٰﷺ ہے اور میں ہوں
    دلِ شوق آشنا ہے اور میں ہوں

    مِلا ہے ، مل رہا ہے ، اور ملے گا
    عطائے مصطفیٰ ہے اور میں ہوں

    زمانے میں نہ کوئی کام آیا
    اُنھیں کا آسرا ہے اور میں ہوں

    بہتر پھول آنکھوں میں کِھلے ہیں
    خیالِ کربلا ہے اور میں ہوں

    شہِ بغداد کا صدقہ عطا ہو
    لبوں پر یہ دُعا ہے اور میں ہوں

    مرے آقاﷺ مرے مولا! بچا لو
    کہ اک سیلِ بلا ہے اور میں ہوں

    درِ اقدس پہ حاضر ہوں سبھی ہم
    یہی اک مدعا ہے اور میں ہوں

    ندیمؔ اُن کا ہی نام آتا ہے لب پر
    اُنھیں کا تذکرہ ہے اور میں ہوں​

    -------
    خان اخترندیمؔ نقشبندی
    مجموعہ نعت ("ساقئی کوثر")
    صفحہ نمبر۔109
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
: