1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب اولیا درگاہ محمد بن حنفیہ بن آقا علی ع از بلال رشید

'مناقب اولیا' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏مئی 12, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    350
    دلبر خولہ و حیدر ہیں محمد بن علی
    فقر بوطالب کا پیکر ہیں محمد بن علی
    محرم شبیر و شبیر زینب کبری کی جان
    اور غازی کے برادر ہیں محمد بن علی
    جن کو مولا نے دیا صفین میں دیں کا
    علم وہ علمدار و دلاور ہیں محمد بن علی
    بعد از شبیر تھے سجاد کا جو سایباں
    وہ مرے مولا کے دلبر ہیں محمد بن علی
    علم و حکمت میں سراپائے علی جن کو کہیں
    وہ عزیز جان سرور ہیں محمد بن علی
    نام جن کا نسبت سرکار پہ رکھا گیا
    آل ہاشم کے وہ اختر ہیں محمد بن علی
    جن سے مروی ہیں پیمبر کی حدیثیں بے حساب
    وہ علی کے علم کا در ہیں محمد بن علی
    نور سے ان کے نہ روشن کیوں ہو بزم اولیا
    نور حیدر سے منور ہیں محمد بن علی
    جھوم کر لکھوں بلال حق نوا تعظیم سے
    میرے مولا میرے رہبر ہیں محمد بن علی