1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت در و دیوار سے آنکھوں کو گھمائیں تو کہاں ۔ محمد عمران شریف

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏اگست 11, 2018۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,112
    در و دیوار سے آنکھوں کو گھمائیں تو کہاں
    جو مدینے کے بھکاری ہیں وہ جائیں تو کہاں

    چاہے دنیا گل و گلزار سے لبریز ہے پر
    رونقِ کرم و عطا طیبہ سی پاٸیں تو کہاں

    ہے یہ گھر بار دل و جان سبھی حاضر پر
    کچھ بھی قابل نہیں آقا ﷺ کے بلائیں تو کہاں

    جب کہانی ہی مری طالبِ رحمت ہے تو پھر
    قصہِ غم کہیں اور اپنا سنائیں تو کہاں

    اک سوا آپ ﷺ کے محشر میں سہارا کب ہے
    اک سوا آپ کے ﷺ امید لگائیں تو کہاں

    کعبے کے کعبے سے اے روکنے والے یہ بتا
    دعا کرنے کے لیے ہاتھ اٹھائیں تو کہاں

    جن کو عمران ہے مقصود رضائے ربی
    وہ سوا آپ ﷺ کے دل اپنا لگائیں تو کہاں
    ------