1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

حمد رب جلیل رب کونین کی ثنا کرکے بلال رشید

'حمد رب جلیل' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏نومبر 11, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    339
    رب کونین کی ثنا کرکے
    آئے ہم قرض اک ادا کرکے
    جانے کیا کیا خدا نے بخش دیا
    زوق مدحت مجھے عطا کرکے
    دین احمد پہ خاتمہ ہو مرا
    ہم چلے بس یہی دعا کرکے
    رب اکبر کو کیجیے راضی
    دیں کے احکام سب ادا کرکے
    گو تھیں رستے میں مشکلات بہت
    بس میں گزرا خدا خدا کرکے
    کون اللہ کو منائے گا
    اس کی مخلوق کو خفا کرکے
    ازن مدحت بلال نے پایا
    ذکر محبوب کبریا کرکے