1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت رشتے تمام توڑ کے سارے جہاں سے ہم ۔۔خالدمحمودخالد نقشبندی مجددی

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏جولائی 16, 2017۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,060
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    رشتے تمام توڑ کے سارے جہاں سے ہم
    وابستہ ہو گئے ہیں ترے آستاں سے ہم

    ہر رُخ سے ہر جگہ تھیں مصائب کی یورشیں
    ان کا کرم نہ ہوتا تو بچتے کہاں سے ہم

    ہم ہیں غلام ان کی غلامی پہ ناز ہے
    پہچانے جائیں گے اسی نام و نشاں سے ہم

    سرکارﷺ آپ خود ہی کرم سے نواز دیں
    کچھ عرض کر سکیں گے نہ اپنی زباں سے ہم

    یہ سب غمِ حبیبِ مکرم کا فیض ہے
    آزاد ہوگئے ہیں غمِ دوجہاں سے ہم

    دنیا سمجھ رہی ہے غنی اور ہیں غنی
    پاتے ہیں بھیک ایسے سخی آستاں سے ہم

    حق کر سکے ادا جو ثنائے حضورﷺ کا
    ایسی زبان لائیں تو لائیں کہاں سے ہم

    حارج نہیں ہے وسعتِ کون و مکاں کہیں
    سنتے ہیں وہ ضرور پکاریں جہاں سے ہم

    ایسا سدا بہار ہے داغِ غمِ نبیﷺ
    محفوظ ہی رہیں گے ہمیشہ خزاں سے ہم

    اندازہ ہے یہ شدتِّ جذبات دیکھ کر
    پہنچے اگر نہ آئیں گے واپس وہاں سے ہم

    سوئے حرم چلے جو مسرت کے قافلے
    روئے لپٹ کے گردِ رہِ کارواں سے ہم

    ایمان و آگہی ہے یہی بندگی یہی
    رکھتے ہیں غم عزیز بہت اپنی جاں سے ہم

    خالدؔ درِ حضورﷺ اگر ہو گیا نصیب
    دونوں جہاں لے کے اُٹھیں گے وہاں سے ہم
    -------
    خالد محمود خالد نقشبندی مجددی
    قدم قدم سجدے ۔ مجموعہ نعت
    صفحہ نمبر۔ 51 تا 52​
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,060
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    ہم ہیں غلام ان کی غلامی پہ ناز ہے
    پہچانے جائیں گے اسی نام و نشاں سے ہم
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  3. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,060
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    خالدؔ درِ حضورﷺ اگر ہو گیا نصیب
    دونوں جہاں لے کے اُٹھیں گے وہاں سے ہم
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
: