1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

حمد رب جلیل روز و شب ماہ و سال جاری ہے بلال رشید

'حمد رب جلیل' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏اکتوبر 12, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    332
    روز و شب ماہ و سال جاری ہے
    مدحت ذاولجلال جاری ہے
    آج بھی حمد میں عقیدت سے
    شعر کا استعمال جاری ہے
    گو کہ پیہم ہیں نعمتیں اس کی
    لب پہ پھر بھی سوال جاری ہے
    دیکھ اہل جنوں کی جانب سے
    عشق حق میں دھمال جاری ہے
    اس کے احکام بھول بیٹھے ہیں
    اس لیے ہی زوال جاری ہے
    دشمنان خدا سے امت کی
    آج بھی بھیڑ چال جاری ہے
    لاکھ اپنی خطاوں کے ہوتے
    فضل اس کا بلال جاری ہے
    W