1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

حمد رب جلیل زباں کی طہارت خدا کی ثنا ہے بلال رشید

'حمد رب جلیل' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏اگست 13, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    297
    زباں کی طہارت خدا کی ثنا ہے
    دلوں کی حرارت خدا کی ثنا ہے

    ہر اک کام کرنے سے پہلے ہمیشہ
    شہ دیں کی سنت خدا کی ثنا ہے

    نہیں اس کی قطعاً ضرورت خدا کو
    ہماری سعادت خدا کی ثنا ہے
    بجا، دین اسلام پر مومنوں کے
    یقیں کی علامت خدا کی ثنا ہے
    اسی سے تو ہر اک سُخن جگمگائے
    دلیلِ بلاغت خدا کی ثناء ہے
    اسی کے سبب قبر میں روشنی ہے
    کرم کی ضمانت خدا کی ثناء ہے

    بہت گو میں کہتا ہوں نعت و مناقب
    مگر میری دولت خدا کی ثناء ہے

    یہ قرآں کا پہلا تقاضا ہے ہم سے
    سدائے مودّت خدا کی ثناء ہے
    بلال اس نے بخشی ہے پہچان مجھ کو
    مری وجہ شہرت خدا کی ثنا ہے