1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت ساقیا ﷺ جام سفالی ہوں نظر کر دینا ۔ محمد عمران شریف

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏دسمبر 3, 2018۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,112
    ساقیا ﷺ جام سفالی ہوں نظر کر دینا
    دینا اک بوند جھلک ساغرِ زر کر دینا

    شاخ در شاخ عطا کرنا تبسم کی نمو
    میرا کملایا ہوا خد گلِ تر کر دینا

    خاک در خاک بچھانا مجھے قدموں کے تلے
    مِہر و مہتاب سے اونچا مرا سر کر دینا

    راکھ بن کر مرے ارمان نہ اڑنے دینا
    لو سے انوار کی تابندہ شرر کر دینا

    حلقہ آغوش میں طیبہ کے فنا ہو جاؤں
    باب جبریل کی اُور خاک میں گھر کر دینا

    مری صورت سے ہو کو ئی نیا مہتاب طلوع
    اے نظر ور ﷺ مری صورت پہ اثر کر دینا

    آؤں محمود تلک تکتا ہوا نقش قدم
    زرا اسمِ جلی ﷺ کو نور بصر کر دینا

    تذکرہ آپ ﷺ لکھیں اپنے غلاموں کا جہاں
    وہاں عمران کو اک حرف سطر کر دینا
    -----
  2. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,112
    تذکرہ آپ ﷺ لکھیں اپنے غلاموں کا جہاں
    وہاں عمران کو اک حرف سطر کر دینا