1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

سلام اس پر کہ جس نے خدمتِ تجدید ملت کی (جناب کیفی صاحب)

'مناقب اولیا' میں موضوعات آغاز کردہ از عاطف اقبال, ‏نومبر 26, 2016۔

  1. عاطف اقبال

    عاطف اقبال Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    89
    سلام اس پر کہ جس نے خدمتِ تجدید ملت کی
    سلام اس پر کہ جس نے خدمتِ احیائے سنت کی

    سلام اس پر کہ جس نے راہ دکھلائی شریعت کی
    سلام اس پر کہ جس نے راہ بتلائی طریقت کی

    سلام اس پر کہ جس نے عزتِ شان نبوت کی
    سلام اس پر کہ جس نے حرمت جان رسالت کی

    سلام اس پر کہ جس نے رمز قرانی کو بتلایا
    سلام اس پر کہ جس نے معنیء مستور سمجھایا

    سلام اس پر کہ جس نے حل کئے عقدے مسائل کے
    سلام اس پر طریقے جس نے بتلائے دلائل کے

    سلام اس پر کہ جس نے رد کئے باطل عقائد کے
    سلام اس پر کہ کچلا جس نے ان حشود و زوائد کو

    سلام اس ذات پر جو واقفِ سر حقیقت تھی
    سلام اس ذات پر جو ہادئ راہ طریقت تھی

    سلام اس ذات پر جو بزم آرائے شریعت تھی
    سلام اس ذات پر جو پاسبان دین فطرت تھی

    سلام اس ذات پر جو صاحبِ عشق نبوت تھی
    سلام اس ذات پر جو شارح حُسن و محبت تھی

    سلام اس ذات پر جو چشمہء جانِ عقیدت تھی
    سلام اس ذات پر جو صاحب حسن بصیرت تھی

    سلام اس پر کہ جس کے رو برو خم یہ زمانہ ہے
    اور اس کیفی کو بھی جس سے عقیدت والہانہ ہے
    • زبردست زبردست x 2