1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت سمجھ سے ماورا میری مقام ان ﷺکا ہے ۔ محمد عمران شریف

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏اگست 11, 2018۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,112
    سمجھ سے ماورا میری مقام ان ﷺکا ہے
    دہر میں چاہے مدینہ قیام ان ﷺکا ہے

    میں ان کی عظمتوں کا یونہی تو نہیں قائل
    ہے سامنے مرے جو بھی تمام ان ﷺکا ہے

    یہ معجزہ جو نزولِ ثنا کا دیکھتا ہوں
    ٰیقیں سے کہتا ہوں دل صبح و شام انﷺ کا ہے

    جو حرف نعت کے لکھے ہیں میں نے کاغذ پر
    میں بس ادا ہی کروں گا کلام ان ﷺکا ہے

    میں دیکھتا ہوں مدینے کی سمت ڈھلتا ہے
    یہ آسمان بھی جیسے غلام انﷺ کا ہے

    میں بھی ہوں آپ بھی ہیں اور زمانہ شامل ہے
    خدا کے فضل سے ہر خاص و عام انﷺ کا ہے

    شفاعتوں کی سند جان کر جپو عمران
    جو خود میں حمد و ثنا ہے جو نام ان ﷺکا ہے
    -------