1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت سُتوں کی دیکھ کر حالت صحابہ سر بسر روئے(از:مولانا کفایت علی کافی مراد آبادی)

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد شاہد رضا خان, ‏نومبر 17, 2017۔

  1. محمد شاہد رضا خان

    محمد شاہد رضا خان Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    75
    سُتوں کی دیکھ کر حالت صحابہ سر بسر روئے
    تمامی حاضرانِ مجلسِ خیر البشر ﷺ روئے

    رُلائے جب کہ چوبِ خشک کو حضرت ﷺ کی مہجوری
    کہو پھر عین غیرت سے نہ کیوں کر ہر بشر روئے

    سنی جب اس ستونِ عاشقِ بے تاب کی زاری
    رسول اللہ ﷺ کے اصحاب کہیے ، کس قدر روئے

    کوئی ایسا نہ تھا اس بزم میں جس پر نہ تھی رقت
    بہت روئے ، نپٹ روئے ، تمامی بیشتر روئے

    پھرا جاتا ہے آنکھوں میں وہ عالم ان کے رونے کا
    کہ کس کس طرح سے اصحاب باسوزِ جگر روئے

    ادھر گرمِ فغاں تھا وہ ستوں صدمہ سے فرقت کے
    ادھر یہ شدتِ رقت سے باصد چشمِ تر روئے

    ستوں خاموش ہوتا تھا ، نہ یہ رونے سے چپکے تھے
    وہ آہیں مار چلایا ، یہ دل کو کھول کر روئے

    ستوں نے یہ کیے نالے کہ چشمِ حال سے اس دم
    شجر روئے ، حجر روئے ، سبھی دیوار و در روئے

    رسول اللہ ﷺ کی الفت محبو! عینِ ایماں ہے
    فراقِ مصطفی ﷺ میں اہلِ ایماں عمر بھر روئے

    تصور آگیا رونے میں جب لمعانِ دنداں کا
    تو مشتاقانِ دندانِ نبیﷺ سلکِ گہر روئے

    لبِ لعل مبارک کے جو مشتاقِ زیارت تھے
    بجائے اشک عینِ شوق سے لختِ جگر روئے

    بشکل ابر اے کافی یہ مہجوروں کا عالم ہے
    یہاں روئے ، وہاں روئے ، اِدھر روئے ، اُدھر روئے

    (مولانا کفایت علی کافی مراد آبادی)
    • دوستانہ دوستانہ x 1
  2. ابوالمیزاب اویس

    ابوالمیزاب اویس ــــ:ناظمِ فروغ نعت:ــــ رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    817
    واہ واہ واہ واہ

    سبحان اللہ سبحان اللہ
    • دوستانہ دوستانہ x 1