1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

حمد رب جلیل سکون قلب کا ہے منفرد بیاں تسبیح بلال رشید

'حمد رب جلیل' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏اکتوبر 12, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    332
    سکون قلب کا ہے منفرد بیاں تسبیح
    قلوب اہل محبت کی ہے اذاں تسبیح
    دعا ہے دل بھی مرا ساتھ وجد کرنے لگے
    کروں میں جب بھی خدایا تری بیاں تسبیح
    زمیں کے لب پہ ہے اس کا ہی زکر صبح و مسا
    اسی کی کرتے ہیں یہ ساتوں آسماں تسبیح
    نزع کا وقت ہو جب میرا اے خدائے احد
    ہو اس گھڑی بھی مرے لب پہ بس رواں تسبیح
    بھٹک میں جاوں کبھی جو نفس کے حملے میں
    مرے شعور کو کرتی ہے پھر جواں تسبیح
    یہی تو ورد ہے ماہ و نجوم کا یارو
    ازل سے کرتے ہیں لب ہائے کہکشاں تسبیح
    کرے رجوع نہ جو شاہ ہدی کی سنت سے
    بلال ایسے بشر کی ہے رایگاں تسبیح