1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

پیرنصیرالدین نصیر شاہانِ جہاں کس لئے شرمائے ہوئے ہیں (از : پیر نصیرالدین نصیر)

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد شاہد رضا خان, ‏دسمبر 1, 2017۔

  1. محمد شاہد رضا خان

    محمد شاہد رضا خان Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    74
    شاہانِ جہاں کس لئے شرمائے ہوئے ہیں
    کیا بزم میں طیبہ کے گدا آئے ہوئے ہیں؟

    ہنگامۂ محشر میں کہاں حَبس کا خدشہ
    گیسو شہِؐ کونین کے لہرائے ہوئے ہیں

    حاجت نہیں جُنبِش کی یہاں اے لبِ سائل!
    وہ یُوں بھی کرم حال پہ فرمائے ہوئے ہیں

    یہ شہرِ مدینہ ہے کہ ہے اک کشش آباد
    محسوس یہ ہوتا ہے کہ گھرآئے ہوئے ہیں

    ایثار و مساوات و مُؤاخات و تواضع
    یہ پُھول سبھی آپ کے مہکائے ہوئے ہیں

    کَل اپنی عنایت سے نہ رکھیں ہمیں محروم
    کچھ بھی ہیں٬مگر آپ کے کہلائے ہوئے ہیں

    یا شاہِؐ اُمم! ایک نظر اُن کی طرف بھی
    دامانِ تمنا کو جو پھیلائے ہوئے ہیں

    خورشیدِ جہانتاب ہو،یا ماہِ شب افروز
    دونوں ترے چہرے سے ضیا پائے ہوئے ہیں

    ملتی نہیں دل کو کسی پہلو بھی تسلی
    لمحات حضوری ہیں کہ تڑپائے ہوئے ہیں

    اِس وقت نہ چھیٹر اے کششِ لذتِ دنیا!
    اِس وقت مِرے دل کو وہ یاد آئے ہوئے ہیں

    سُلطانِ دوعالَم کی عطا اور یہ عاصی
    کچھ لوگ تواِس بات پہ چکرائے ہوئے ہیں

    حاوی ہے فلک کُلّیتًا جیسے زمیں پر
    اِس طرح مِرے ذہن پہ وہ چھائے ہوئے ہیں

    جنت کی فضائیں اُنہیں بہلا نہ سکیں گی
    جو آپ کی گلیوں کی ہَوا کھائے ہوئے ہیں

    بن جائے گی محشر میں نصؔیر اب تِری بگڑی
    سرکارؐ، شفاعت کے لئے آئے ہوئے ہیں

    پیر نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ