1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

کتابوں پر تبصرے شہاب صفدر کے نعتیہ مجموعہ نبیذ کے لیے فلیپ

'کتابوں پر تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از شاکرالقادری, ‏اگست 4, 2016۔

  1. شاکرالقادری

    شاکرالقادری نعت گوئی مراحوالہ ہے رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    296
    اگر ہم نعت گوئی کی روایت کا جائزہ لیتے ہوئے نعت گو شعرا کو مختلف طبقات میں تقسیم کریں تو ایک وہ ہیں جو غزل سے نعت کی جانب مائل ہوئے اور دیگر اصناف سخن کے ساتھ نعت میں بھی طبع آزمائی کی شعرا کے اس طبقہ نےنعت گوئی کے فن میں"موضوعات نعت" پر توجہ دینے کی بجائے تخلیقی،فکری،فنی،شعری اور جمالیاتی سطح پر رعنائیاںپیدا کرنے کی کوشش کی،دوسرے وہ جنہوں نے اپنے آپ کوصرف حمدو نعت اور مناقب تک محدود رکھا۔ اس طبقہ کی تمام تر توجہ "موضوعات نعت" اور شعر کے اندر موجود موادپر مبذول رہی جس کے نتیجہ میں شعری جمالیات اور فنی نزاکتیں نظر انداز ہوئیں۔ایک طبقہ ایسا بھی ہے جس نے شعر کےمواد (Contents) پر بھی توجہ دی اوراس کے جمالیاتی پہلووں کو بھی نظر انداز نہیں ہونے دیا۔
    شہاب صفدرکا تعلق بھی اسی گروہ سے ہے وہ شعر کی جمالیاتی ابعاد سے بھی آگاہ ہیں اور نعت کے موضوعات بھی ان کے مطالعہ سے باہر نہیں، ان کے کلام میں نہ توفنی معاملات کی طرف سے بے اعتنائی کا رویہ موجود ہے اور نہ ہی وہ نعت کےفکری اور موضوعاتی معاملات میں کسی طرح کی کوتاہ نظری کا شکار ہیں۔قدرت نےاگرانہیں عقیدت و وارفتگی سےمالامال کیا ہےتو وہ اس شعور سے بھی عاری نہیں کہ"ایں رہِ نعت است نہ صحراست"۔وہ جذبہ کی فراوانی کے باوجود حزم واحتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔وہ عبد و معبود کی حدود سے آشناہوتے ہوئے اپنی حمدیہ شاعری میں نعتیہ پہلو اور نعتیہ شاعری میں حمدیہ جہات کو اس خوبصورتی سے لاتے ہیں کہ انکی قوت ابلاغ سے حمدیہ شاعری میں نعتیہ رنگ و آہنگ اور نعتیہ شاعری میں حمدیہ روپ سروپ جھلکنے لگتا ہے اسی طرح جہاں انہوں نے حمد و نعت کے خوبصورت ادغام کے ذریعہ معنوی ابعاد پیدا کی ہیں وہیں ان کی نعتیہ شاعری میں اہل بیت اطہار و صحابہ ٔ کرام کے مناقب کی آمیزش سے بھی ایسی ہی جہات روشن ہوتی نظر آتی ہیں۔
    شہاب صفدرکا کلام روایت سے جڑا ہوا ہے لیکن اساتذہ کے کلام کی چربہ سازی کا مظہر نہیں وہ جدت طراز ہیں لیکن جدیدیت کے جنون میں بے طرح شعبدہ بازیوں کے قائل نہیں، قدرت نے انہیں بے ساختگی،برجستگی، سلاست ، روانی اور شیریں بیانی کی دولت سے مالامال کیا ہے۔ ان کی نعتیں رسول کائنات اور دودمانِ رسالت سے غیر معمولی عشق، والہانہ عقیدت اور تعلقِ خاطر کا خوبصورت اظہاریہ ہیں۔ وہ اسم محمد کے اُجالوں سے اکتساب ہنر کرکے اپنی بات کو مستند بناتےہیں۔ نبیذِ نعت کشید کرتے ہیں اور ثنائے خواجہ کی تسبیح پروتے ہیں۔جذبۂ محبت کی شدت اوربیان کے خلوص نےان کے اشعار کو وہ تاثیربخشی ہےجو اپنے قاری کے فنی فکری اور روحانی ذوق کی تسکیں کی ضامن ہے ۔
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. محمد شاہد الرحمٰن

    محمد شاہد الرحمٰن آبروئے ماز نامِ مصطفےٰ است رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    230
    اس کتاب کا نام غالباََ "سبیل" رکھ دیا گیا ہے ۔۔۔ یا شاید یہ کوئی اور کتاب ہے
    @شاکرالقادری
  3. شاکرالقادری

    شاکرالقادری نعت گوئی مراحوالہ ہے رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    296
    جی یہ وہی کتاب ہے
    • متفق متفق x 1
  4. محمد شاہد الرحمٰن

    محمد شاہد الرحمٰن آبروئے ماز نامِ مصطفےٰ است رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    230
    [​IMG]
    Last edited: ‏جنوری 28, 2017
  5. شاکرالقادری

    شاکرالقادری نعت گوئی مراحوالہ ہے رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    296
    شاہد آپ کا امیج شو نہیں ہو رہا ۔۔۔۔ آپ نے امیج کیسے شامل کیا ہے
    اگر آپ فیس بک سے امیج ڈالنا چاہین تو امیج کو سیلیکٹ کر کے یہاں پیسٹ کر دیں طاہر ہو جائے گا
    اور اگر کسی امیج کا لنک کاپی کر لیں تو فورم کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں اوپر تصویر کا آئکان موجود ہے اس پر کلک کریں اور نئی کھلنے والی کھڑی میں لنک ڈال کر اوکے کر دیں امیج ظاہر ہو جائے گا
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  6. شاکرالقادری

    شاکرالقادری نعت گوئی مراحوالہ ہے رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    296
    [​IMG]