مناقب اہلبیت عارف امام: کبھی قتالِ مسلسل، کبھی رکی ہوئی تیغ

'مناقب اہل بیت' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہ بابا, ‏جون 15, 2017۔

  1. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    633
    کبھی قتالِ مسلسل، کبھی رکی ہوئی تیغ
    درونِ صُلبِ فروبستہ دیکھتی ہوئی تیغ

    سرِ فرس ہے کہیں اور کا بنا ہوا شخص
    چلا رہا ہے کہیں اور کی بنی ہوئی تیغ

    وہی لہو ، وہی اس کا سلیقہٗ اظہار
    وہی گُندھی ہوئی مٹیّ، وہی سَنی ہوئی تیغ

    وہی اذانِ مشیّت، وہی اقامتِ عشق
    وہی جھکی ہوئی گردن، وہی اٹھی ہوئی تیغ

    کبھی کبھی لبِ خندانِ طفلکِ تشنہ
    کبھی کبھی کسی لہجے میں گونجتی ہوئی تیغ

    وہی خصائص ِپوشاک و سینہ ہائے عدو
    وہی دبی ہوئی نفرت، وہی چھُپی ہوئی تیغ

    رُکا ہوا ہے وہی ثانیہ سرِ محراب
    وہی نماز وہی زہر میں بجھی ہوئی تیغ

    عارف امام

اس صفحے کو مشتہر کریں