مناقب اہلبیت عالم ہے سوگوار علی اب نہیں رہے بلال رشید

'مناقب اہل بیت' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏جون 16, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    249
    عالم ہے سوگوار علی اب نہیں رہے
    زہرا ہیں بیقرار علی اب نہیں رہے
    زہرا کا ہاتھ جن کو دیا شاہ دین نے
    وہ مرد ذی وقار علی اب نہیں رہے
    جن کا وجود علم پیمبر کا ناز ہے
    وہ دین کا وقار علی اب نہیں رہے
    مولا کے غم میں دل ہے مرا چور چور آج
    کہتا ہے بار بار علی اب نہیں رہے
    کہتے تھے ہر یتیم سے قنبر یہ بار بار
    سن تیرے غمگسار علی اب نہیں رہے
    طیبہ کی ہر گلی میں یہی شور ہے بپا
    آقا کے رازدار علی اب نہیں رہے
    خیبر میں فتح جن کے سبب دین کو ہوئی
    وہ شاہ ذوالفقار علی اب نہیں رہے

    دونوں جہاں میں اہلِ مودت کے واسطے
    رحمت کی آبشار علی اب نہیں رہے
    ہَر دُشمنِ رَسول کا ہے روزِ عید آج
    مومن ہیں دِل فِگار علی اب نہیں رہے
    اتنا بلال لکھ کے قلم چھوڑ دیجئے
    ولیوں کے تاجدار علی اب نہیں رہے
    نوحہ گو بلال رشید

اس صفحے کو مشتہر کریں