1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت عشق، پرسوز سی محبوب کی مدحت لکھنا ۔ محمد عمران شریف

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏دسمبر 3, 2018۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,112
    عشق، پر سوز سی محبوب کی مدحت لکھنا
    زلف واللیل سی یاسین سی صورت لکھنا

    کھل اٹھیں دل کے گلاب و گل و لالہ جس سے
    با مہک ایسی شہِ والا کی سیرت لکھنا

    اس سے مس ہوتی ہیں تو رشک زدہ بنتی ہیں
    سبز گنبد سے ہواؤں کی رفاقت لکھنا

    ان سے نسبت ہو تو ہر چیز بدل جاتی ہے
    اے قلم طوق غلامی کو بھی خلعت لکھنا

    خاک در خاک ہوں خاکِ درِ اقدس کا میں
    صفحہ قرطاس پہ للہ یہ حقیقت لکهنا

    دل سے ہر وقت جو اٹھتی ہے صدا طیبہ کی
    ایسی تسبیح کو سانسوں کی عبادت لکھنا

    کچھ نہیں چاہتا میں کاتبِ تقدیر مگر
    سبز گنبد کے لیے دل میں محبت لکھنا

    دور ہو کے دلِ عمران تڑپتا ہی رہے
    آپ کے در سے کچھ ایسی مری نسبت لکھنا
    -----