1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب اولیا علی کی محبت میں سرشار قنبر بلال رشید

'مناقب اولیا' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏اپریل 1, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    350
    علی کی محبت میں سرشار قنبر
    غلامان۔حیدر کا سردار قنبر
    تمہیں چچا کہتے تھے شبیر و شبر
    فدا اس شرف پہ میں سو بار قنبر
    اگر خواب میں تو کبھی میرے آئے
    رکھوں تیرے قدموں میں دستار قنبر
    ادب سے تیرا نام لاتے ہیں لب پر
    سبھی شاہ۔خیبر کے حب دار قنبر
    کڑڑوں درود اہل۔دل بھیجتے ہیں
    صدا تجھ پہ اے ناز۔عمار قنبر
    شہادت ملی جس کو عشق۔علی میں
    وہ ہے اہل۔الفت کا دلدار قنبر
    بلال اس پہ قربان ماں باپ میرے
    کہ تھا مرتضی کا وفادار قنبر