1. س فورم میں وہ نعتیں پیش کی جائیں گی جو آپ کی پسندیدہ ہوں ۔۔۔۔ آپ یہاں اپنے پسندیدہ شعرا کا کلام پوسٹ کر سکتے ہیں ۔۔ لیکن آپ کو اپنے پسندیدہ کلام کے ساتھ اس کلام کی پسندیدگی کی وجہ بیان کرنا ہوگی اور کم از کم ایک پیرا گراف کی صورت میں اپنی رائے کا اظہار کرنا ہوگا۔ فروغ نعت انتظامیہ آپ کے اس حسن انتخاب کا وقتا فوقتا جائزہ لیتی رہے گی اور فنی فکری اور موضوعاتی اعتبار سے بہترین نعتوں کو زمرہ انتخاب نعت میں منتقل کر دیا جائے گا
  2. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

"قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے"

'میری پسندیدہ نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از الف نظامی, ‏اگست 9, 2018۔

  1. الف نظامی

    الف نظامی New Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1
    سیدِ ہُجویر نعت کونسل طرحی نعتیہ مشاعرہ 6 جنوری 2005
    بمقام ناصر باغ لاہور
    شوکت ہاشمی کے ایک مجموعہ نعت "بہارِ طیب و طاہر" سے درج ذیل مصرع ، طرح کے لیے دیا گیا تھا:
    "قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے"
    شوکت ہاشمی
    وہی شاداب رکھتے ہیں وہی سیراب رکھتے ہیں
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر سے ملتا ہے

    عبد الحمید قیصر
    عبادت سے ، نہ حکمت سے ، نہ مال و زر سے ملتا ہے
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر سے ملتا ہے

    غضنفر علی چشتی
    ہے درمانِ غم بردہ جہاں سرکار کی نسبت
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر سے ملتا ہے

    صادق جمیل
    نہ تحت و تاج میں مضمر ، نہ مال و زر سے ملتا ہے
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر سے ملتا ہے

    محمد حنیف نازش قادری
    قرارِ زندگی غیروں کے در سے مانگنے والے
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر سے ملتا ہے

    طارق سلطانپوری
    قرارِ زندگانی کی تمنا ہے جنھیں ، سن لیں
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر سے ملتا ہے

    فیض رسول فیضان
    نشاطِ جاودانی دَین ہے ذکرِ پیمبر ﷺ کی
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر سے ملتا ہے

    صابر براری
    سکونِ دل ، سکونِ جاں انہی کے در سے ملتا ہے
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر سے ملتا ہے

    شہزاد مجددی
    شہادت سورہ ء احزاب میں ہے اِس عقیدے کی
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر سے ملتا ہے

    غلام زبیر نازش
    نہ تاج و تحتِ شاہی سے ، نہ مال و زر سے ملتا ہے
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر سے ملتا ہے

    حافظ محمد صادق
    حشم سے ، جادہ و رتبہ سے ، نہ مال و زر سے ملتا ہے
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر سے ملتا ہے

    محب اللہ نوری
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر سے ملتا ہے
    وقارِ جاودانی الفتِ سرور ﷺ سے ملتا ہے

    یونس حسرت امرتسری
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر سے ملتا ہے
    غرض جو کچھ بھی ملتا ہے ، انہی کے در سے ملتا ہے

    تنویر پھول
    سکونِ قلب مسلم کو نبی ﷺ کے در سے ملتا ہے
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے

    ضیا نیر
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے
    ہمیں مژدہ عطا کا خیر کے پیکر ﷺسے ملتا ہے

    اکرم سحر فارانی
    خدا کی یاد میں پنہاں نشاطِ روح کے جلوے
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے

    صدیق فتحپوری
    سکونِ قلب ذکرِ خالقِ اکبر سے ملتا ہے
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے

    روشن دین کیفی
    قرارِ زندگی ہے جستجو ہر فرد کی لیکن
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے

    عاجز قادری
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے
    انہی کے فیض و رحمت سے مقدر جگمگاتا ہے

    محبت خان بنگش
    نہ دنیا سے ، نہ دولت سے نہ سیم و زر سے ملتا ہے
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے

    محمد اشرف شاکر
    نہ تخت و تاج سے ممکن ، نہ مال و زر سے ملتا ہے
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے

    محمد طفیل اعظمی
    پتا ذکرِ محمدﷺ کا تو چشمِ تر سے ملتا ہے
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے

    منیر حسین عادل
    بغیرِ لطفِ آقا ﷺ زندگی بے کار ہے عادل
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے

    سید محمد اسلام شاہ
    غمِ جاناں غمِ دوراں عذابِ زندگانی ہیں
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے
    زمانے بھر میں کیفِ جاودانی ڈھونڈنے والو
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے

    شیخ صدیق ظفر
    نہ مال و دولتِ دنیا ، نہ کروفر سے ملتا ہے
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے

    محمد سلطان کلیم
    کلیم اس عالمِ ناسوت میں تم ڈھونڈتے کیا ہو
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے

    راجا رشید محمود
    یہی کہتا ہے میری زندگی کا ایک اک لمحہ
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے
    نہ ہو لطفِ پیمبر ﷺ تو قرارِ زندگانی کیا
    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے

    ماخذ: ماہنامہ نعت لاہور
    فروری 2005