1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

حمد رب جلیل قلب مومن مکان ہے تیرا بلال رشید

'حمد رب جلیل' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏جولائی 17, 2017 at 2:06 PM۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    261
    قلب مومن مکان ہے تیرا
    نام ورد زبان ہے تیرا
    جو سہارا ہے ساری خلقت کا
    اک وہ دارالا مان ہے تیرا
    جس کے کرنے سے جی نہیں بھرتا
    میرے رب وہ بیا ن ہے تیرا
    اپنی ہستی میں بے نشاں ہے تو
    ورنہ ہر شے نشان ہے تیرا
    میں تو سب کچھ بھولائے بیٹھا ہوں
    دل میں بس اک دھیان ہے تیرا
    ذکر تیرا ہی کر رہی ہے زمیں
    حمد گو آسمان تیرا ہے
    جرم کر کے بلال جائے کہاں
    جبکہ سارا جہان ہے تیرا