1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب اولیا مجھے جب سے میسّر ہے عقیدت غوث اعظمؒ کی (تنویرؔ جمال عثانی)

'مناقب اولیا' میں موضوعات آغاز کردہ از تنویر جمال عثمانی, ‏جنوری 22, 2017۔

  1. تنویر جمال عثمانی

    تنویر جمال عثمانی New Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1
    مجھے جب سے میسّر ہے عقیدت غوث اعظمؒ کی
    ہوئی محسوس ہر لمحہ ضرورت غوث اعظمؒ کی

    بنا توبہ کئے مر ہی نہیں سکتا گدا ان کا
    مریدوں پہ ہے یہ لطف و عنایت غوث اعظمؒ کی

    بنا مائک خطاب انکا ہزاروں لوگ سنتے تھے
    بڑی مشہور ہے یہ بھی کرامت غوث اعظمؒ کی

    کوئ تمثیل ان کی لا نہیں سکتا کہ ہیں بے مثل
    نبوّت شاہِ طیبہؐ کی ، 'ولایت غوث اعظمؒ کی

    چراغِ غوثیہ دل میں منور کیجئے صاحب
    کہاں ملتی ہے باتوں سے قرابت غوث اعظمؒ کی

    رکھا ہے سرخرو جگ میں ، رکھے گی حشر میں سرسبز
    ”بڑی توقیر افزا ہے محبّت غوث اعظمؒ کی“

    مصائب کا سمندر پار کر کے پار لگ جاؤں
    اگر مجھ کو میسر ہو حمایت غوث اعظمؒ کی

    نبیؐ بھی ہیں ، علیؓ بھی ہیں یہاں حسنینؓ و زہراؓ بھی
    گھرانے سے پتہ لگتی ہے عظمت غوث اعظمؒ کی

    صداقت کی ترقی میں اہم کردار ہے اسکا
    خدا نے منفرد کر دی صداقت غوث اعظمؒ کی

    وہ اک ہی وقت میں ستّر مریدوں کے یہاں پہونچے
    زمانے میں نرالی ہے کرامت غوث اعظمؒ کی

    بس اک آواز پر امداد کو تشریف لاتے ہیں
    میاں تنویرؔ ثابت ہے یہ قدرت غوث اعظمؒ کی

    ( تنویر جمال عثمانی ، مراد آباد - انڈیا )
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. شاکرالقادری

    شاکرالقادری نعت گوئی مراحوالہ ہے رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    296
    ماشأ اللہ خوبصورت منقبت ہے ۔۔۔ امید ہے آپ اپنے دیگر حمدیہ نعتیہ کلام اور مناقب سے نوازتے رہیں گے
    • متفق متفق x 1