1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مجھ کو نسبت ہے محبوبِ رب آپ سے

'اصلاح سخن' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد شاہد الرحمٰن, ‏فروری 5, 2017۔

  1. محمد شاہد الرحمٰن

    محمد شاہد الرحمٰن آبروئے ماز نامِ مصطفےٰ است رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    226
    مجھ کو نسبت ہے محبوبِ رب آپ سے
    میری توقیر و عزت ہے سب آپ سے

    آپ کے دم سے ہے اس جہاں کو ثبات
    بزمِ ہستی کی ہے تاب و تب آپ سے

    مہر و ماہ و نجوم ، آسمان و زمیں
    سب ہیں روشن اے ماہِ عرب آپ سے

    رُوحِ تہذیب و حُسنِ تمدّن ہیں آپ
    سیکھے انساں نے جینے کے ڈھب آپ سے

    گوشۂ یاد میں پا رہے ہیں سُکوں
    میرے شام و سحر ، روز و شب آپ سے

    آپ کا نام مہکا جو اشعار میں
    کھِل اُٹھا گلستانِ ادب آپ سے

    آپ قاسم ہیں ، ناعم ہیں ، مختار ہیں
    ہم نے پایا ، کِیا جو طلب آپ سے

    وا ہُوئے سب زمانوں پہ عرفاں کے در
    اے معلم ، اے امی لقب آپ سے

    جن کا سینہ مدینہ بنا آپ کا
    دور ہوتے ہیں عاشق وہ کب آپ سے

    جان و دل یہ مرے ان پہ قربان ہیں
    جن کا ملتا ہے نام و نسب آپ سے

    کر دیں شاہدؔ پہ محشر میں چشمِ کرم
    بھیک مانگے شفاعت کی جب آپ سے

    @محمد شاہد الرحمٰن
    • زبردست زبردست x 1
  2. محمد شاہد الرحمٰن

    محمد شاہد الرحمٰن آبروئے ماز نامِ مصطفےٰ است رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    226
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دوستانہ دوستانہ x 1
  3. محمد عرفان جامی مہروی

    محمد عرفان جامی مہروی یارسول اللہ انظر حالنا رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    14
    ماشاءاللہ بہت عمدہ کلام لکھا ھے
    • دوستانہ دوستانہ x 1