1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت مدینے کی گلی ہو اور میں ہوں۔۔خان اخترندیمؔ نقشبندی

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏ستمبر 15, 2017۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,060
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    مدینے کی گلی ہو اور میں ہوں
    عنایت آپ کی ہو اور میں ہوں

    مدینے کے گلی کوچوں کی تصویر
    نگاہوں میں بسی ہو اور میں ہوں

    گھڑی آجائے کاش ایسی بھی آقاﷺ
    کہ در کی حاضری ہو اور میں ہوں

    درِ اقدس پہ محبوبِ خدا کے
    نظر میری جھکی ہو اور میں ہوں

    نظارہ ہو سنہری جالیوں کا
    فدا جاں ہو رہی ہو اور میں ہوں

    مجھے صدقے میں آلِ مصطفیٰ کے
    جگہ دو گز ملی ہو اور میں ہوں

    مدینے کے کسی کونے میں یارب
    لحد میری بنی ہو اور میں ہوں

    چھپا لیں اپنے دامن میں مجھے وہ
    تمنا بس یہی ہو اور میں ہوں

    ندیمؔ اب تو یہ کہتا ہے مرا دل
    کہ بس اُن کی گلی ہو اور میں ہوں
    -------
    خان اخترندیمؔ نقشبندی
    مجموعہ نعت ("ساقئی کوثر")
    صفحہ نمبر۔108​
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
: