1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

ممتازقادری شہید

'مناقب اولیا' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏مارچ 5, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    350
    کیا مرد زی وقار تھا ممتاز قادری
    فطرت کا رازدار تھا ممتاز قادری
    محشر میں لاج تیری وہ رکھینگے بالیقیں
    جن کا تو جانثار تھا ممتاز قادری
    وہ ذات مصطفی کا فدائی تھا جان سے
    ملت کا تاجدار تھا ممتاز قادری
    عشق نبی میں جام شہادت کے واسطے
    برسوں سے بے قرار تھا ممتاز قادری
    اہل وفا کو تجھ سے محبت تھی بے حساب
    کتنا تو مالدار تھا ممتا ز قادری
    اس کی رگوں میں خون تھا غازی کا ڈولتا
    غیرت کا آبشار تھا ممتاز قادری
    جو عشق مصطفی ہے ازل سے وقار دیں
    اس عشق کی پکار تھا ممتاز قادری
    ہر شاتم بتول و پیمبر کے واسطے
    حیدر کی زوا لفقار تھا ممتاز قادری
    جاری ہے جو ازل سے اہل وفا کے ساتھ
    اس ظلم کا شکار تھا ممتاز قادری
    ہر عاشق نبی کے لیے تا ابد بلال
    عظمت کا اشتہار تھا ممتاز قادری
    عطار شاہکار ہے احمد رضا کے بعد
    اور ان کا شاہکار تھا ممتاز قادری
    پنجتن کا جان و دل سے موالی تھا وہ بلال
    اور خاک چار یار تھا ممتاز قادری
    (بلال رشید)