1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

شاکرالقادری منقبت سید علی ہجویری: آج اس دلربا کی محفل ہے

'مناقب اولیا' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہ بابا, ‏مارچ 10, 2017۔

  1. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن انتظامیہ

    پیغامات:
    689
    منقبت سیدنا علی بن عثمان ہجویری رحمۃ اللہ علیہ المعروف بہ داتا گنج بخشؒ
    ===============
    یہ منقبت 29/نومبر 2015 کو عرس داتا صاحب کی افتتاحی تقریب ۔ مشاعرۂ منقبت میں پیش کی گئی
    ===============
    آج اس دلربا کی محفل ہے
    جس کی لونڈی ہے گردش ایام
    وقت ہے جس کے چاکروں کا غلام
    جس سے روشن رخِ تصوف ہے
    ذکر ہے جس کا معرفت کا جام

    آج اس دلربا کی محفل ہے
    جس سے ملتی ہے روح کو راحت
    دیدہ و دل کو جس سے ہے آرام
    جس سے روشن ہے صبح کا چہرہ
    جس سے ہے مشک بار زلفِ شام

    آج اس دلربا کی محفل ہے
    جس کے نانا محمدِ عربی
    سرورِ کائنات خیرِ انام
    جس کے دادا ہیں حیدرِ کرار
    مظہرِ ذوالجلال والاکرام

    آج اس دلربا کی محفل ہے
    اصفیا جس کے خوشہ چین ہوئے
    اولیاء جس کے بندہءِ بے دام
    جس کے دم سے ہے خطہءِ لاہور
    امن کا صلح و آشتی کا مقام

    آج اس دلربا کی محفل ہے
    جس کی تربت سے زندگی پھوٹے
    جس نے پایا ہے فیض عالم نام
    جس کا روزہ مطافِ خوشبو ہے
    جس کے در پر ہے روشنی کا قیام

    آج اس دلربا کی محفل ہے
    جس سے روشن ہے روشنی کا ضمیر
    جس سے مہکا ہے خوشبوؤں کا مشام
    جس کا اقلیمِ جاں میں سکہ رواں
    جو ہے فرماں روائے ملکِ دوام

    آج اس دلربا کی محفل ہے
    کفر اور شرک کے سبھی ایوان
    جس کی ہیبت سے لرزہ بر اندام
    ذات جس کی ہے منزلِ ایقان
    بات جس کی ازالہءِ اوہام

    آج اس دل ربا کی محفل ہے
    آنکہ او را روا بود گفتن
    سید و سرور و امیر و امام
    آنکہ مہر سپہر عرفان است
    طلعتش نقد کیسہءِ ایام

    آج اس دلربا کی محفل ہے
    خاک پنجاب زر بداماں شد
    پنج دریا ز بادہ اش پر جام
    در زمین لہور خوابیدہ
    دلبر و شاہدِ بہشت خرام

    آج اس دلربا کی محفل ہے
    آنکہ بر درگہش معین الدینؒ
    آمد و چہل روز کرد قیام
    فیض عالم رساندہ فیض چنیں
    غرہءِ بود، گشت ماہِ تمام

    آج اس دلربا کی محفل ہے
    گنبدش نورِ دیدہءِ عشاق
    روزہ اش مرجعِ خواص و عوام
    ما ہمہ بندگانِ بندہ نوازؒ
    آمدیم از پئے درود و سلام

    (سیّد شاکر القادری)
    • زبردست زبردست x 1
  2. محمد شاہد الرحمٰن

    محمد شاہد الرحمٰن آبروئے ماز نامِ مصطفےٰ است رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    231
    کیا عقیدت سے بھرپور کلام ہے ۔۔۔ سبحان اللہ ۔۔
    • دوستانہ دوستانہ x 1