1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب اولیا نظر میں رہتی ہے ہر دم وہ شکل نورانی (کلام از: پیر نصیر الدین نصیر)

'مناقب اولیا' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد شاہد رضا خان, ‏جنوری 1, 2017۔

  1. محمد شاہد رضا خان

    محمد شاہد رضا خان Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    75
    نظر میں رہتی ہے ہر دم وہ شکل نورانی
    مرے نصیب میں ہے عشق شاہ جیلانی

    نظر نظر میں توجہ سے ان تابانی
    ہمارے دل میں ہے روشن چراغ عرفانی

    دعا ے ہے کے طفیل نگاہ غوث وریٰ
    اٹھے نا سجدہ ربُّ العُلیٰ سے پیشانی

    بالاتّفاق ہیں سردار آپ ولیوں کے
    جواب رکھتی نہیں آپ کی جہانبانی

    یہ ان کے لطف و نگاہ کرم کا صدقہ ہے
    مسرتوں کی مرے حق میں ہے فراوانی

    قدم بڑھاؤ یہ پیران پیر کا در ہے
    بچھا ہوا ہے پئے خلق خوانے روحانی

    وہ ہیں خدا کے خدا ان کا ہے خدا کی قسم
    مٹے گی ان کے اشارے سے ہر پریشانی

    وہ ذات ایسی قدم اولیا کی گردن پر
    صفات ایسی فرشتوں کو جس پے حیرانی

    وہ رہنما ہیں وہ دستگیر خلق خدا
    کرامتوں میں وہ یکتا کرم لاثانی

    خدا کا شکر کے ہیں مہربان شہِ جیلاں
    نصیر فکر کوئی ہے نا اب پریشانی




    (کلام پیر نصیر الدین نصیر )
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1