1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

نعتِ رسولِ ﷺ

'بزم نعت( وٹس ایپ گروپ) انڈیا' میں موضوعات آغاز کردہ از ریاض احمد برکاتی, ‏مارچ 13, 2018۔

  1. ریاض احمد برکاتی

    ریاض احمد برکاتی New Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1
    • نعتِ پاکِ مصطفٰی ﷺ​

    یہ کائنات ہے صدقہ رسول اعظم کا
    ہے دو جہاں میں اجالا رسولِ اعظم کا

    جو جبرئیل نے دیکھا تھا عرش پر تارا
    وہ نورِ پاک تھا کس کا؟ رسولِ اعظم کا

    ہیں زلف پاک جو والیل، والضحی رخ ہے
    ہے نور ، پاک سراپا رسولِ اعظم کا

    خدا کو دیکھا انہوں نے کھُلی نگاہوں سے
    بڑا عظیم ہے رتبہ رسولِ اعظم کا

    عمامے، ٹوپیاں گر جائیں دیکھنے میں جسے
    بلند اتنا ہے جھنڈا رسولِ اعظم کا

    چھپائے چاند بھی شرما کے اپنے چہرے کو
    اگر وہ دیکھ لے چہرہ رسولِ اعظم کا

    زمیں زمان و مکین و مکاں سب انکے ہیں
    ہے ملک، شہر، علاقہ رسولِ اعظم کا

    سلامی خانہءِ کعبہ دے اسکی عظمت کو
    ہے کتنا اعلی مدینہ رسولِ اعظم کا؟؟

    پرندے جانور ان سے کیا کریں فریاد
    شجر ، حجر پڑھے کلمہ رسولِ اعظم کا

    بو جہل تیرے مقدر میں ہی جہنم تھا
    نہ دیکھ پایا تو جلوہ رسولِ اعظم کا

    ہم ان کے عشق کا دم بھرتے ہیں تو حیرت کیا
    ہے کل دیکھتے رغ جہان دوانہ رسولِ اعظم کا

    بتا رہی ہے زمانے کو آیتِ تطہیر
    بڑا ہی پاک ہے کنبہ رسولِ اعظم کا

    یزیدیوں سے بھلا کس طرح وہ ڈر جائے
    علی کا شیر ہے بیٹا رسولِ اعظم کا

    زمانہ کیوں نہ ہو قرباں رضا کی عظمت پر
    ہے معجزہ وہ نرالا رسولِ اعظم کا

    ہے مجھکو ناز کہ نسبت ملی مجھے اعلی
    ہے میرا پیر نواسہ رسولِ اعظم کا
    ع
    بروزِ حشر کرائے گا بخششِ امت
    "ریاض" ایک ہی سجدہ رسولِ اعظم کا

    ریاض احمد برکاتی ،کولکاتہ