1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت نعت سن کر میری قدموں میں بٹھالیں گے حضورﷺ ۔۔ منور جہاں منورؔ

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏اگست 13, 2017۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,027
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    نعت سن کر میری قدموں میں بٹھالیں گے حضورﷺ
    اک تبسم رُخِ انور پہ سجا لیں گے حضورﷺ

    عظمتیں اور بھی والیل کی بڑھ جائیں گی
    عنبریں زلفیں سر دوش گرا لیں گے حضورﷺ

    سبزئ گنبدِ خضرا کی زیارت کے لئے
    ایک دن مجھ کو مدینے میں بلا لیں گے حضورﷺ

    پوری ہو حسرتِ دیدارِ جمال سرکارﷺْ
    مرے بھی خواب کو تعبیر میں ڈھالیں گے حضورﷺ

    ہم ہیں کیا طور پہ غش کھا کہ گریں موسیٰ بھی
    حُسنِ توحید سے اگر پردہ اُٹھالیں گے حضورﷺ

    جب سناؤں گی میں حال دلِ فرقت جا کر
    رحمت کل ہیں گلے مجھ کو لگا لیں گے حضورﷺ

    دل سے بس واسطہ حسنین شریفین کا دو
    بڑھ کے زندانِ مصیبت سے چھڑا لیں گے حضورﷺ

    سختیء حشر سے ایماں ہے منورؔ مرا
    میں گنہگار سہی پھر بھی بچا لیں گے گے حضورﷺ
    -----
    شاعرہ ۔منور جہاں منورؔ
    مجموعہ نعتﷺ ("رنگِ عقیدت")

    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    Last edited: ‏اگست 13, 2017
: