1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت وہ ﷺ ظلِ کفر میں مہرِ ضوفشاں بنے ۔ محمد عمران شریف

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏دسمبر 3, 2018۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,112
    وہ ﷺ ظلِ کفر میں مہرِ ضوفشاں بنے
    ارض و سما پہ رحمت کا سائباں بنے

    پل بھر نہ سال صدیاں بلکہ ابد تلک
    وہ ﷺ کائنات بھر کے روحِ رواں بنے

    اُن راستوں "کی" چل دیں جن راستوں پہ وہﷺ
    گر خاک بھی اڑے ماہ ِ زر فشاں بنے

    لوح و قلم نے قیدِ تحریر جو کیے
    وہ ذکر ذکر ِ احمد ﷺ سے جاوداں بنے

    بارِِ خراماں سے جس جانب وہ ﷺ چل پڑیں
    صحرا اگر ادھر ہو تو گلستاں بنے

    تم ﷺ ہی سے مانگتا ہے تم ﷺ ہی عطا کرو
    تیرا ﷺ گدا ، گدا اور جا کر کہاں بنے

    محشر گواہ ہے مخلوق ِ خدا میں اک
    شاہِ امم ﷺ ہی ہمدردِ بیکساں بنے

    ہر دم رہے تصور میں یادِ مصطفیٰ ﷺ
    عمران کا نہ اک پل بھی رائیگاں بنے
    -----